شمالی کوریا کی لانگ رینج میزائل کے تجربے کی تصدیق

پیانگ یانگ (انٹر نیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے مزید ایک تجربے کی تصدیق کر دی ہے۔
ملکی میڈیا کے مطابق پیانگ یانگ حکومت نے نئی قسم کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ مملکت کم جونگ ان نے بذات خود اِس ٹیسٹ کا حکم دیا تھا۔
یہ میزائل جاپانی پانیوں میں تقریبا ایک ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ٹوکیو حکومت کے ساتھ ساتھ امریکہ، جنوبی کوریا اور جرمنی نے اس تجربے کی شدید مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کے تحت شمالی کوریا کو بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کرنے کی اجازت نہیں ہے۔