لاہور(آن لائن) معروف پاکستانی فلمساز بلال لاشاری کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریلیز سے پہلے ہی بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، اب تک تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول فیس بک، یوٹیوب، ٹِک ٹاک اور انسٹاگرام پر اسے 60 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔اس فلم کو پاکستان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلمیں کہا جارہا ہے، جس میں ملک کے سب سے زیادہ مہنگے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے، یعنی حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، گوہر رشید اور دیگر جانے مانے اداکار شامل ہیں۔اداکاروں کے علاوہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں پاکستانی انڈسٹری کے کچھ نامور گلوکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں علی عظمت اور فارس شفیع کے نام بھی شامل ہیں۔پنجابی زبان میں بنائی گئی یہ فلم 1979ء میں ریلیز ہونے والی کلاسک پاکستانی فلم مولا جٹ کا ریمیک ہے۔
Load/Hide Comments



