یہ کہا تھا ماہرہ ہیروئن اچھی نہیں لگتی، یہ نہیں کہ وہ بوڑھی ہو چکی: فردوس جمال

لاہور (آن لائن) پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے ایک مرتبہ پھر اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق ماضی میں دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کی ہے۔حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران فردوس جمال سے جب ماہرہ خان کے بارے میں دیے گئے بیان کا سوال کیا گیا تو اداکار نے کہا میری کسی سے بھی کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، میں ناظرین کے نظریے سے بات کرتا ہوں۔ فردوس جمال نے کہا اپنے بیان میں کبھی یہ نہیں کہا کہ ماہرہ خان بوڑھی ہو چکی ہیں۔ میں نے کہا تھا کہ ان پر ہیروئن والے کردار نہیں جچتے، وہ ہیروئن اچھی نہیں لگتیں کیونکہ لوگوں کے ذہنوں میں ہیروئن کا سوچتے ہی 16، 17 سال کی لڑکی آتی ہے۔