حانیہ عامر کو کڑی تنقید کے بعد ڈانس ویڈیو ڈیلیٹ کرنی پڑ گئی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کے بعد صوفی کلام پر بنائی گئی ڈانس ویڈیو ڈیلیٹ کرنی پڑ گئی۔نہایت چلبلی ہونے کے سبب اداکارہ ہانیہ عامر کو خود بھی پتہ نہیں چلتا کہ وہ سوشل میڈیا پر کب کیا اپلوڈ کر رہی ہیں اور کس پوسٹ کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔گزشتہ دنوں ہانیہ عامر نے بھارتی گلوکار اے آر رحمٰن کے صوفی کلام ’پٹاخہ گڈی‘ پر ڈانس کرتے ویڈیو شیئر کی، اس ویڈیو میں اْن کے ساتھ ایک اور ساتھی اداکارہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو پر سیکڑوں مداحوں سمیت معروف میزبان و ماڈل متھیرا نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کی۔