ممبئی (آن لائن) بھارتی معروف اداکار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی نئی آنے والی فلم ’براہماسترا‘ ریلیز ہونے سے چند دن قبل ہی لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم ریلیز سے چند دن قبل ہی نشر کیے جانے کے خدشات لاحق تھے، جس پر اسٹار انڈیا کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے پر دہلی ہائیکورٹ نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے کے شبے میں 18 ویب سائٹس کو فلم کی ریلیز سے قبل ہی لیک کرنے سے روک دیا ہے۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم براہماسترا کا پہلا حصہ ’شیوا‘ 9 ستمبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments



