ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان فلم لال سنگھ چڈھا کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد اب بھی پریشان ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطا بق لال سنگھ چڈھا کوتقریباََ 1 بلین بھارتی روپے کا بھاری نقصان ہوا۔ عامر خان کے بارے میں بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ عامر خان نے فلم کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے بطور اداکار اس فلم کے لئے اپنی فیس معاف کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر عامر خان اپنی اداکاری کی فیس وصول کرتے ہیں تو فلم بنانے والے پروڈکشن ہاو س کو تقریباً 1 بلین بھارتی روپے کا نقصان ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ عامر خان نے اس نقصان کو خود پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد فلم پروڈیوسر کو معمولی نقصان ہو گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اداکار نے فلم کو اپنے 4 سال دیے لیکن اس سے ایک پیسہ نہیں کمایا اور فلم کی ناکامی کی پوری ذمہ داری اپنے کندھوں پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments



