روایتی تعلیم کے ساتھ جدید تعلیم کو اپناناہو گا،گلو کار شہزا درائے

لاہور (آن لائن) گلوکار شہزاد رائے نے کہا ہے کہ جب تک ہمت ہے بچوں کوتعلیم دینے کی مہم جاری رکھوں گا،پڑھے لکھے معاشرے سے قومیں ترقی کرتی ہیں اور تمام ترقی یافتہ ممالک تعلیم کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں شہزاد رائے نے کہا کہ بد قسمتی سے یہاں تعلیم کو ترجیح نہیں دی گئی جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے۔ پاکستان کاشماردنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں تعلیم کی شرح انتہائی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کامقابلہ کرنے کیلئے روایتی تعلیم کے ساتھ جدید تعلیم کو اپنانا ہوگا۔صاحب ثروت لوگوں کو چاہیے کہ وہ ان مستحق بچوں کی کفالت کریں جو وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔ شہزاد رائے نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں ایمر جنسی کانفاذ کرے اور نصاب کو حقیقی معنوں میں یکساں ہونا چاہیے۔