لاہور (آن لائن) بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی آنے والی نئی فلم رکشا بندھن پاکستانی فلم لوڈ ویڈنگ کی کاپی نکلی۔خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی نئی فلم رکشا بندھن کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر شائقین کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر بالی ووڈ نے پاکستانی فلم کی کہانی چوری کر لی ہے۔پاکستان کے گانے بھارت اکثر کاپی کرتا ہی رہتا ہے مگر اس مرتبہ بالی ووڈ نے فہد مصطفی اور مہوش حیات کی فلم لوڈ ویڈنگ کو مکمل کاپی کیا ہے۔ یاد رہے کہ اکشے کمار کی اس فلم کو 11 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments



