عید الاضحی پرریلیز ہونے والی فلم ”لندن نہیں جاؤں گی“سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں‘ کبریٰ خان

لاہور (آن لائن)اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ”لندن نہیں جاؤں گی“سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، میں بیتاب ہوں کہ میرے پرستار میری اداکاری پر کیا تبصرہ کرتے ہیں۔ اداکارہ نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، گوہر رشید اور سہیل احمد سمیت دیگر شامل ہیں۔فلم کی کاسٹ ان دنوں تشہیر میں مصروف ہے۔کبری خان نے کہا کہ تمام اداکاروں نے اپنے کردار انتہائی خوبصورت طریقے سے نبھائے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ ایک رجحان ساز فلم ثابت ہوگی جس سے ہماری سینما انڈسٹری کو بھی تقویت ملے گی۔