قطر نے اسرائیلی انتخابات میں مداخلت کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
دوحہ سے عرب میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی انتخابات میں اثر انداز ہونے کے لیے مخصوص گروپوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ قطر کو اسرائیلی انتخابی عمل میں گھسیٹنا اسرائیلی سیاستدانوں کے ذہنی تناؤ کی عکاسی کرتا ہے۔



