آوارہ کتوں کی تلفی اور نس بندی کے معاملے پر فوری فیصلے کی ضرورت ہے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کی تلفی اور نس بندی کے معاملے پر فوری فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر اعتراض نہیں کہ آوارہ کتوں کو مارا نہ جائے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ نس بندی کے ذریعے مسئلے پر قابو پانے میں وقت لگے گا۔