مبئی: 26 فٹ لمبی وہیل باندرہ کے ساحل پر ہلاک

بھارت کے شہر ممبئی کی پتھریلی ساحلی پٹی باندرہ پر ایک 26 فٹ لمبی وہیل مچھلی ہلاک ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ مچھلی بہہ کر ساحل پر پہنچ گئی تھی، جب اسے ساحل پر اوٹرس کلب کے قریب چٹانوں میں پھنسے ہوئے دیکھا گیا تو فوری طور پر حکام کو اطلاع دی گئی۔

تاریخ میں پہلی بار وہیل مچھلی سے بات چیت کرنے کا دعویٰ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اطلاع موصول ہونے پر ممبئی فائر بریگیڈ، محکمۂ جنگلات اور بی ایم سی نے مچھلی کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق حکام اپنی بھرپور کوششوں کے باوجود بھی مچھلی کو ریسکیو کرنے میں ناکام رہے اور وہ دم توڑ گئی۔