یواےای نے ڈالر سپورٹ کیلئے امریکا سے رابطہ کرلیا

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ممکنہ مالی بحران سے نمٹنے کے لیے امریکا سے رابطہ کر لیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ایران سے کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے تو متحدہ عرب امارات مالی سہارا حاصل کرنے کا خواہاں ہے، اسی مقصد کے تحت ڈالر کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ بات چیت شروع کی گئی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے گورنر خالد بلاما کی امریکی حکام سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں کرنسی تبادلہ سہولت کے ذریعے ڈالر تک رسائی کے امکانات پر غور کیا گیا۔ اس سلسلے میں اماراتی حکام نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے بھی مذاکرات کیے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات تاحال جنگ کے بڑے معاشی اثرات سے کافی حد تک محفوظ رہا ہے۔