بالی ووڈ کے شہنشاہ، لجنڈری اداکار امیتابھ بچن آج اپنی 82 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر سینئر اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کے ہزاروں پرستار ممبئی میں واقع ان کے جلسہ (بنگلے) کے باہر انتظار کر رہے ہیں۔
اپنی جاندار اداکاری کے سبب مداحوں کے دلوں میں گھر کر جانے والے کالکی 2898ء عیسوی کے مایہ ناز اداکار امیتابھ بچن سال میں دو بار سالگرہ مناتے ہیں۔



