’میں دوسرا شوہر ہوں‘ : شاہد کپور کا انکشاف

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اہلیہ میرا راجپوت کے دوسرے شوہر ہیں۔

اداکار نے مذکورہ انکشاف کر کے اپنے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

شاہد کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مذکورہ حیران کُن انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں مختصر مگر مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میں دوسرا شوہر ہوں‘۔