بالی ووڈ اسٹار اداکار اور فلمساز عامر خان نے 2008ء کی ہٹ فلم کے سیکوئل کے آئیڈیا کو احمقانہ قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔
بھارتی فلم نگری میں باکس آفس پر ہٹ رہنے والی فلم کے سیکوئل کا آئیڈیا اب تک معمول کی بات ہے لیکن عامر خان نے اپنے پروڈوکشن ہاؤس کی ہٹ فلم کا دوسرا حصہ بنانے کے آئیڈیا کو مسترد کردیا تھا۔
عامر خان دراصل صرف اُس ہی کہانی پر کام کرتے ہیں، جس سے وہ خود کو جڑا ہوا محسوس کرتے ہیں۔
فلم ’جانے تو یا جانے ناں‘ 2008ء میں ریلیز ہوئی، جس میں مرکزی کردار عمران خان اور جینلیا ڈی سوزا نے نبھائے تھے، 15 کروڑ میں بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر 84 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔



