پاکستان شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر خوف آتا ہے کہ مردوں کے لیے عورتوں اور بچوں کو ہراساں کرنا کتنا آسان ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پیش آنے والے ہراسانی کے حالیہ واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک خبر کو ری شیئر کیا ہے۔
خبر کے مطابق کراچی میں دن دہاڑے بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار شخص نے راہ چلتی باحجاب خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔



