پاپ کورین بینڈ بھی وائرل گانے ’بدو بدی‘ کے بخار میں مبتلا

خود کو مزاحیہ گلوکار و انٹرٹینر کہنے والے وائرل سینسیشن چاہت فتح علی خان کی جانب سے ری مکس کیا گیا گانا ’بدو بدی‘ کا بخار اب کے پاپ گلوکاروں پر بھی چڑھ گیا۔

سوشل میڈیا پر جہاں گزشتہ دنوں پاکستانیوں سمیت بھارتی معروف شخصیات بھی بھونڈے گانے ’بدو بدی‘ پر ریلز بناتی نظر آئیں وہیں اب اس گانے کی شہرت کورین میوزک انڈسٹری میں بھی پہنچ گئی ہے۔

دنیا بھر میں مشہور کورین کے پاپ سنگرز نے بھی وائرل گانے ’بدو بدی‘ پر ریل بنا کر اس ٹرینڈ میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاپ سنگرز گانے ’بدو بدی‘ پر لپسنگ کر رہے ہیں۔