پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار کے نئے فوٹو شوٹ نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
ہانیہ عامر اور زاویار نعمان اعجاز سال 2022 میں ڈرامہ ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں اور یہی ڈرامہ دونوں کی دوستی کی وجہ بنا۔
اس نئے فوٹو شوٹ میں ہانیہ عامر کی حسین سفید پشواس پر سنہرے گوٹے اور ستاروں کا دلکش کام دیکھا جاسکتا ہے جبکہ نیٹ کے دوپٹے پر کرن لگی ہوئی ہے جو ہانیہ عامر کے حسن میں اضافہ کرتی نظر آ رہی ہے۔



