لاہور(آن لائن)نامور اداکار ہ ریشم نے کہا ہے کہ سفید پوش معاشرے کا سب سے پسا ہوا طبقہ ہے کیونکہ یہ لوگ تکلیف توبرداشت کر لیتے ہیں لیکن کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے، ہمیں ایسے لوگوں کی اس انداز میں مدد کرنی چاہیے کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو اور یہ ہنسی خوشی مدد لینے پر راضی ہو جائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریشم نے کہا کہ ہر کسی کوا پنے ارد گرد رہائش پذیر لوگوں کی عادات کے بارے میں معلوم ہوتا ہے اس لئے ہمیں ایسے لوگوں کی سب سے پہلے مدد کرنی چاہیے۔ ریشم نے کہاکہ اصل میں اس وقت اگر کوئی طبقہ سب سے زیادہ پس رہا ہے تو وہ سفید پوش طبقہ ہے جس کی آمدن بھی محدود ہے لیکن وہ کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا۔
Load/Hide Comments



