ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ سپرسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی جاسوس تھرلر ایکشن فلم ”ٹائیگر 3“ چار سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”ٹائیگر3“ نے ریلیز کے صرف 10 دن میں مجموعی طور پر 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔”ٹائیگر 3“ کے اس سنگِ میل عبور کرنے پر یش راج فلم کی جانب سے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ ٹائیگر 3 نے بھارت سمیت پوری دْنیا میں شائقین کا دل جیتنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
Load/Hide Comments



