امریکی گلوکار جسٹن بیبر فالج میں مبتلا ہوگئے

نیویارک(آن لائن) امریکی گلوکار جسٹن بیبر فالج میں مبتلا ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف گلوکار جسٹن بیبر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے جسٹس ورلڈ ٹور کو منسوخ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں چہرے کا فالج ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں ’رامسے ہنٹ سنڈروم‘ نامی ایک بیماری میں مبتلا ہوگیا ہوں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میری ایک آنکھ نہیں جھپک رہی نہ ہی میں مسکرا سکتا ہوں مجھے اس سنڈروم کی وجہ سے آدھے چہرے کا فالج ہوگیا ہے۔