آج ریاست نے شرم، حیا، قانون اور انصاف کو اپنے ہاتھوں سے دفن کردیا، پی ٹی آئی کا نوازشریف کی واپسی پر ردعمل

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ قومی مجرم کی وطن واپسی کیلئے آج ریاست نے شرم، حیا، قانون اور انصاف کو اپنے ہاتھوں سے دفن شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا فوری انعقاد ہی پاکستان کے مسائل کو حل کر سکتا ہے کردیا ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر ردعمل میں سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے آج سے 27 برس قبل جرم اور ریاست کے مابین اسی اشتراکِ بَد کے خلاف بے مثال سیاسی جدوجہد کا فیصلہ کیا، عمران خان کی قیادت میں آج قوم ملک کو سازش،طاقت اور چوروں، ٹھگوں، دھوکے بازوں اور بے حمیت مافیاز کے اشتراک سے فتح کرنے والی قوتوں کے سامنے شعور سے لیس ہوکر اپنے پورے قد سے کھڑی ہے۔