مرتضیٰ وہاب کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کئے جانے کا معاملہ، جماعت اسلامی نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کراچی (آن لائن) جماعتِ اسلامی نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ضلع کیماڑی سے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف جماعتِ اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹربیونل نے درخواست گزار کی اپیل مسترد کی تھی، الیکشن ٹربیونل نے درخواست کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں کیا ہے۔