غزہ کے لیے پاکستان کی انسانی امداد العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی

قاہرہ (آن لائن) غزہ کے لیے پاکستان کی انسانی امداد العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی غزہ کے برادر فلسطینی عوام کے لیے پاکستان سے 81 ٹن انسانی اور طبی امداد لے کر ایک خصوصی طیارہ آج العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے غزہ میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے لیے امداد مصری ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کیا العریش ہوائی اڈہ غزہ سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے پاکستان اس نازک موڑ پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے پاکستان فلسطینیوں کو ضروری امدادی سامان فراہم کرتا رہے گا.