اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پاکستان استحکام پارٹی سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو پاکستان آمد پر ویلکم کرتے ہیں اگر الیکشن ہوں تو ان کو موقع ملنا چاہیے،سیاسی اور جمہوری لحاظ سے الیکشن میں تمام لوگوں کو موقع ملنا چاہیے، نواز شریف ملک کے تین مرتبہ وزیراعظم اور پنجاب کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ میاں نواز کو شریف پاکستان آمد پر ویلکم کرتے ہیں اگر الیکشن ہوں تو انکو موقع ملنا چائیے سیاسی اور جمہوری لحاظ سے الیکشن میں تمام لوگوں کو موقع ملنا چائیے نواز شریف ملک کے تین مرتبہ وزیر اعظم اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے چکے ہیں۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ اپنا کھوتا جا رہا ہے فلسطین کی عورتوں اور بچوں پر اسرائیلی ظلم دیکھ کر دل خون کے آنسوں روتا ہے فلسطینی ریاست ایک حقیقت ہے جسے تسلیم نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس ظلم اور بربریت کے ساتھ اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتا فلسطین کے معاملے پر آزاد کشمیر اسمبلی کا جلد اجلاس بلایا جائے آزاد کشمیر اسمبلی کو تالا لگا کر اسکے وجود کو بظاھر ختم کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments



