نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات

بیجنگ (آن لائن) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات. ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔وزیرِ اعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی گفتگو.۔ وزیرِ اعظم نے اسرائیل کی جانب سے غزہ اسپتال پر حملے اور ایک ہی دن میں حملوں کے نتیجے میں 500 فلسطینیوں کی شہادت کو انسانیت سوز اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی قرار دیا. وزیرِ اعظم نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی بھرپور مزمت کی اور فوری جنگ بندی کے ساتھ ساتھ متاثرین تک مدد کی ترسیل پر زور دیا.۔وزیر اعظم نے نہتے اور معصوم فلسطینیوں کے خلاف غاصب اسرائیل کے جنگی جرائم روکنے کیلے اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں سے فوری طور پر اسرئیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کے قتلِ عام کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا.