ہمیں چھوڑ کر نئے دوست تلاش کررہے ہیں،ہم یاروں کے یار ہیں، زرداری،ہرکارڈ آزمائیں گے،مولانا فضل الرحمن

اسلام آبا د(آن لائن)مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی ذرداری کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات 50 منٹ جاری رہی،ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے سندھ میں جے یو آئی ف کے نئے اتحادیوں کی بات کی،انہوں نے مولانا سے شکوہ کیا کہ آپ ہمیں چھوڑ کر نئے دوست تلاش کر رہے ہیں جس پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آپ نے بھی تو حکومت ختم ہوتے ہی ہم سے آنکھیں پھیر لیں،آصف زرداری نے کہ کہ مولانا صاحب ہم تو یاروں کے یار ہیں آپ کو ساتھ دوستی رکھی ہے تو نبھائیں گے،مولانا کا کہنا تھا کہ الیکشن ہر جماعت جیتنے کے لئے لڑتی ہے ہم بھی ہر کارڈ آزمائے گے،مولانا نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران جے یو آئی ف کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا،ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے جنوری میں انتخابات نہ کروانے کے مولانا کے موقف پر تحفظات ظاہر کئے خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں جنوری میں سخت سردی ہو گی اس لئے ووٹر نہیں نکلے گا،جہاں الیکشن 90 دن سے آگے جا سکتے ہیں ایک ماہ اور آگے جانے میں کیا خرج ہے۔