بیجنگ (آن لائن) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چین، پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ چین میں وزیر اعظم سے گرینڈ ویو انسٹیٹیوٹ کے صدر رین-لیبو نے بیجنگ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوارن اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چین، پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے مابین تعلیم و تحقیق کے شعبے میں تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان چین سے ہر شعبہ ہائے زندگی میں تبادلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی تبادلوں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کا خواہاں ہے۔
Load/Hide Comments



