روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری

کراچی(آن لائن)انٹر بینک میں روپے کی مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوکر 275 روپے 60 پیسے پر آگئی۔ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 23 پیسے کمی ہوگئی، جس کے بعد ڈالر 275 روپے 60 پیسے پر آگیا۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے 83 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔