نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے

اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے۔ وزیرِ اعظم 17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کریں گے۔وزیرِ اعظم سی پیک کے تحت دس برسوں میں ہونے والی ترقیاتی کامیابیوں، مستقبل کے اہداف اور کلیدی منصوبے پر پاکستان کے بھرپور تعاون کا اعادہ کریں گے۔وزیرِ اعظم بی آر ایف کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ 18 اکتوبر کو عالمی۔معیشت پر منعقدہ اعلی سطح فورم سے خطاب کریں گے وزیرِ اعظم کی چینی صدر شی جن پنگ سے دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ اعلی چینی قیادت اور فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات ہوگی وزیرِ اعظم پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے چین میں کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے سنکیانگ اور پاکستان کے عوام کے مابین تعلقات اور کاروبار و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیرِ اعظم اورمچی کا دورہ کریں گے وزیرِ اعظم ارمچی کے مقامی عمائدین و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔