اسلام آباد(آن لائن) نجی حج کمپنیوں کا خاتمہ،سینیٹ کی مذہبی امور کمیٹی کا اہم اجلاس کل بروز منگل چیرمین سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں منعقد ہوگا اجلاس میں سعودی ٹورزم کارپوریشن کی جانب سے پاکستان میں نجی حج کمپنیوں کو 900سے کم کرکے 46رکھنے کے فیصلے کے بارے میں سینیٹ کمیٹی کی سفارشات سعودی حکام کو پہنچانے اور سعودی ٹورزم کارپوریشن کے وزیر کے ساتھ ہوپ کے نمائندوں کی ملاقات کے حوالے سے وزارت کے حکام بریفنگ دیں گے اجلاس میں سینیٹ کمیٹی کی جانب سے حج انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سعودی عرب کا دورہ کرنے کے حوالے سے وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے بھی کمیٹی کو اگاہ کیا جائے گا اجلاس میں آنے والے حج کیلئے سعودی کمپنی کے ساتھ پاکستانی عازمین کو رہائش اور کھانا فراہم کرنے کے حوالے سے کئے جانے والے معاہدے کو منسوخ کرنے اور سابقہ طریقہ کار کو جاری رکھنے کے حوالے سے بھی وزارت کے حکام بریفنگ دیں گے۔
Load/Hide Comments



