ٹھٹھہ (آن لائن)ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر سندھ کمیونٹی فاؤنڈیشن کی طرف سے ہینڈس آفس ٹھٹھہ میں ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ماہر ماحولیات ڈاکٹر مختار مہر، جاوید سول، حمیرا علی نیاز میمن، ڈاکٹر شیام کمار، پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکھرو، سینٹر صحافی جاوید لطیف میمن، عزیز جوگی مرزا حسن بیگ،اور دگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا سمیت پاکستان اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کی لپیٹ میں ہے اور اس تبدیلی کے اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں موسم کی تبدیلی، بار بار زلزلہ آنا، سمندری طوفان اور برسات کے نقصانات اس تبدیلی کی وجہ سے ہورہا ہے ضلع ٹھٹھہ اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کی سب سے زیادہ لپیٹ میں ہے جس سے سمندر سے مینگروز کا خاتمہ، ساحلی علاقوں میں بار بار سمندری طوفان اور برسات کے ساتھ سمندری پانی تیزی سے آبادی کی طرف بڑھنا شامل ہے سمندری پانی کے آگے بڑھنے سے ناصرف مقامی آبادی متاثر ہورہی ہے بلکہ ان علاقوں میں ہونے والی فصلیں بھی تباہ ہورہی ہیں ان تمام خطرناک سے نمٹنے کے لئے بڑے اقدام کرنے ہوں گے.
Load/Hide Comments



