اسلام آباد (آن لائن)پاک چین دوستی کی لازوال مثال سی پیک منصوبے کو 10 دس سال مکمل ہو گئے، سی پیک کے تحت پاکستان میں بڑے منصوبے جاری ہیں جن میں پشاور کراچی موٹروے،قراقرم ہائی وے فیز 2 ، لاہور اورنج لائن میٹرو اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 2013 میں پاک چین دوستی کو مزید بلندیوں پر لے جانے کے لئے سی پیک منصوبے کی بنیاد رکھی گئی۔۔ سال 2023 میں سی پیک منصوبے کو ایک دہائی مکمل ہو چکی ہے۔بیجنگ نے اس سال سی پیک کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر تاریخی بی آر آئی (بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو) کا جائزہ لینے کے لیے ایک جامع دستاویز جاری کیا ہے۔ بی آر آئی 21 ویں صدی کا ایک طویل المدتی، بین الاقوامی اور منظم منصوبہ ہے۔ 2013 سے 2022 تک، چین اور مختلف ممالک کے بی آر آئی پارٹنر کے درمیان درآمدات اور برآمدات کی مجموعی قدر 6.4% کی اوسط سالانہ شرح نمو کے ساتھ، 19.1 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں سی پیک کے تحت ساہیوال، پورٹ قاسم، تھر اور حب میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے منصوبے کام کر رہے ہیں تورشکائی اسپیشل اکنامک زون جامع ترقیکے مراحل پر پہنچ چکا ہے۔سی پیک کے تحت پاکستان میں گوادر پورٹ بھی ترقی کی نئی منازل طے کررہا ہے۔چین کی ہوالونگ نیوکلیئر ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے K2 اور K3 یونٹ بھی مکمل ہو چکے ہیں۔
Load/Hide Comments



