فیصل آباد(آن لائن) سابق وفاقی وزیرداخلہ اورمسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثنااللہ خاں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہاہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے انتہائی احسن فیصلہ دیاہے، سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کے فل کورِٹ سے عدالت کی تقسیم کو ختم کیاگیا ہے، مسلم لیگ ن فیصلہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں عدالت کے فیصلہ سے جمہوریت مضبوط ہوگی،سپریم کورٹ کے فیصلے کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے،عدالت کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس فیصلے سے میاں نواز شریف کو نا اہلی سے ریلیف نہ ملنے کا تاثر غلط ہے،مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ایک باوقارلیڈرہیں،21اکتوبرکواُن کی واپسی کے بعدہوااورفضاتبدیل ہوگی۔مسلم لیگ ن کے سابق اراکین اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرزسمیت تمام کارکن استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں مینارپاکستان میں تاریخی جلسہ ہوگا،عوامی عدالت میں جب میاں نوازشریف موقف اوربیانیہ پیش کریں گے توسب کچھ واضح ہوجائے گا،آن لا ئن کے مطا بق ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے سابق رکن پنجاب اسمبلی راناعلی عباس خاں کی میزبانی میں 21اکتوبرکے جلسہ کی کامیابی کے لئے فیصل آباد ڈویژنل کے سابق اراکین اسمبلی پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سابق وفاقی وزیرخرم دستگیر،سابق وزیرمملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر حاجی اکرم انصاری،ڈویژنل جنرل سیکرٹری ایوب گادھی نے بھی خطاب کیاجبکہ سینیٹر چوہدری جعفراقبال،راجہ ریاض احمدخاں، طلال چوہدری، چوہدری فقیرحسین ڈوگر،چوہدری شفیق احمدگجر، چوہدری شہبازبابر نوازملک، راناشہریارخاں،میاں عرفان منان،آزادعلی تبسم،راناشعیب ادریس،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرمیاں قاسم فاروق،سٹی صدرشیخ اعجازاحمد،اسراراحمدمنے خان،رانااحسان افضل خاں، مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی سٹی صدرسابق ایم پی اے نجمہ افضل،اوردیگربھی اس موقع پرموجودتھے۔راناثنااللہ خاں کاکہناتھاکہ میاں نوازشریف موجودہ حالات میں قوم کے لئے واحدامیدہیں وہی اُسے مشکل سے نکال سکتے ہیں ان کے علاوہ کسی کے پاس آپشن ہے توبتادے نہیں تومیاں نوازشریف کوتسلیم کرلیاجائے۔ سب نے21 اکتوبر کے ایونٹ کو کامیاب کرنے کا عزم کرنا ہے۔
Load/Hide Comments



