اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور اہلیہ عائشہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔جنید صفدر اور عائشہ سیف 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم اب دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔جنید صفدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کرکے علیحدگی کی تصدیق کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید صفدر نے پیغام میں کہا کہ یہ مکمل طور پر نجی معاملہ ہے اور میڈیا سے درخواست ہے کہ پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر مزید بات نہیں کریں گے جبکہ جنید صفدر نے اپنی سابقہ اہلیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔جنید صفدر کی شادی دو سال پہلے سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، سیف الرحمان نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں احتساب سیل کے سربراہ تھے.
Load/Hide Comments



