نوازشریف نے صرف نعرے نہیں لگائے، ہمیشہ عملی کام کرکے دکھائے: خرم دستگیر

جڑانوالہ (آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی خرم دستگیر نے کہا کہ نوازشریف نے صرف نعرے نہیں لگائے ہمیشہ عملی کام کرکے دکھائے۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی خرم دستگیر نے جڑانوالہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے استقبال کے لئے ہم سب تیار ہیں، نوازشریف پاکستان کے اچھے دن لیکر آرہا ہے، نوازشریف بجلی کے بلوں کو ٹھیک کرنے آرہا ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ نوازشریف والا ریکارڈ کسی کے پاس نہیں ہے، نوازشریف نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے، اکیس اکتوبر کو گھروں میں نہیں بیٹھنا، اکیس اکتوبر کو سب نے مینار پاکستان پہنچنا ہے۔