اسلام آبا د(آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی نے فیملی، وکلاء، ذاتی معالج سے جیل میں ملاقات کی اجازت کیلئے انٹرا کورٹ اپیل دائرکر دی،وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا 25 ستمبر کا حکم نامہ چیلنج کیا گیا ہے،اپیل میں کہاگیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 25 ستمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو بہتر کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا گیا،تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی، وکلاء اور معالج سے ملاقات کی استدعا پر کوئی حکم جاری نہ کیا،چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کی ملاقات کیلئے سوموار کا روز مقرر کیا گیا ہے، وکلاء سے ملاقات کیلئے جمعرات کا روز مقرر کیا گیا ہے،جیل انتظامیہ کی جانب سے صرف ہفتے میں دو روز ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں صرف 4 وکلاء کو ملنے کی اجازت دی جاتی ہے، سنگل بینچ کے 25 ستمبر کے حکم نامے میں ترمیم کرکے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، اپیل میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، سپریٹنڈٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments



