سیالکوٹ(آن لائن) سابق وزیر دفاع و مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کے مسائل حل کریں گے،نواز شریف کا آنا اس بات کی نشاندہی کر تا ہے کہ ملک ایک بار پھر خوشحالی کے دور میں داخل ہونے جارہا ہے، جسے قوم کا تحفہ سمجھ کر لایا گیا تھا وہ ان کے گلے پڑگیا۔ الیکشن سے پہلے معاشی حالات بہتری کی طرف جار ہے ہیں، پی ٹی آئی کا چار سالہ دور اقتدار مہنگائی کے جہنم کی وجہ بنا، نواز شریف ملک کو آئی ایم ایف سے نجات دلائیں گے۔غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک سے جانا ہو گا۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تا حیات قائد میاں نواز شریف 21اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں اور ان کے استقبال کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔پی ٹی آئی کا چار سالہ دورمہنگائی کا دور تھا، نواز شریف کا دور رہتا تو آج ملک میں نہ مہنگائی ہوتی، نہ لوڈشیڈنگ ہو تی، نہ بجلی کے بل زیادہ آتے اور نہ دہشتگردی ہوتی، نواز شریف دور میں ڈالر 100چینی 50، روٹی 5،بجلی کا یونٹ11روپے تھا، آج عوام پی ٹی آئی کی پالیسیوں کا خمیاز بھگت رہی ہے آج پٹرول 326، چینی150سے اوپر اور روٹی 25روپے کی ہے۔نواز شریف نے ہردور میں قوم کو خوشحالی کی نوید سنائی، نواز شریف کا آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملک خوشحالی کے دور میں ایک بار پھر داخل ہورہا ہے، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کے مسائل حل کریں گے،وعدے ماضی میں ہم نے بھی کئے اور ان وعدوں کی وفاداری بھی کی،نواز شریف کے راستے میں ہمیشہ دیواریں کھڑی کی گئی،نواز شریف کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا،نواز شریف دوممالک سے ہوکر واپس آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پہلے بھی دودفعہ ملک کو آئی ایم ایف سے نجات دلائی اور آئندہ بھی نجات دلائیں گے ،ہم نے ملک کو برے حالات سے بچایا ورنہ بہت برے حالات ہوسکتے تھے،نواز شریف کے دور میں کرپشن انڈیکس نیچے آیا،نواز شریف نے65 لاکھ لوگوں کو روزگار دیا، اس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، جسے قوم کا تحفہ سمجھ کر لائے تھے وہ ان کے گلے پڑ گیا،آئی ایم ایف شرائط پوری نہ کرتے تو ڈالر 500اور مہنگائی دگنی ہوتی۔ پی ٹی آئی کا چار سالہ دور اقتدار مہنگائی کے جہنم کی وجہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایک سازش کے تحت پانامہ کیس میں پھنسا کر قامہ میں وزیراعظم کے عہدے سے ہٹادیا گیا حالانکہپانامہ کی لسٹ میں نواز شریف کا نام بھی نہیں تھا۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایک ملزم کو اپیل کا حق نہ دیا گیا ہو،نواز شریف کو کو اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا، وہ اپنی بیٹی کے ساتھ متعدد پیشیاں بھگتتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں کو ملک سے جانا ہوگا،غیر قانونی افغانیوں کے خلاف ایکشن ہوا جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں، عثمان ڈار کو کہا ہے کہ وہ جانے اور ان کی پارٹی جانیں اس پر بات نہیں کروں گا، ان کی والدہ میر ی والدہ جیسی میں ان کا احترام کرتا ہوں،پاکستان سے ڈالر کی اسمگلنگ کو روکا جار ہا ہے،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ ہو رہی ہے۔الیکشن سے پہلے حالات بہتری کی طرف جار ہے ہیں۔
Load/Hide Comments



