اسلام آباد(آن لائن)سینئر رہنماء مسلم لیگ ن و سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نواز شریف دوبارہ پاکستان میں آکر مسائل حل کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا اب سے کچھ ہفتے پہلے انصاف کا ممکن ہونا ہی مشکل تھا۔نواز شریف سے ن لیگ کا نشان تک چھین لیا گیا تھا۔ نواز شریف جمہوری ذہن رکھنے والے سیاستدان ہیں، 16ماہ ایک مخلوط حکومت تھی۔انہوں نے کہا عثمان ڈار قوم کو بتائیں کہ ان کے ذہن میں تبدیلی کیسے آئی؟۔ وفاقی حکومت کے پاس کسی جماعت کا کالعدم قرار دینے کیلئے ریفرنس دائر کرنے کا اختیار ہے۔تمام جماعتوں کی رائے تھی کہ کسی جماعت کو کالعدم کرنے سے جماعت ختم نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا نواز شریف نے 2016میں بھی لندن میں جا کر علاج کرایا تھا۔پاکستان کو سیاسی اور منتخبحکومت کی ضرورت ہے۔نوز شریف کے علاوہ کوئی ایسا لیڈر نہیں جو پاکستان کو ان مشکلات سے نکال سکے۔نواز شریف نے پہلے بھی افواج پاکستان کی مدد سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا حلقہ بندیاں پاکستانیوں کاآئینی و قانونی حق ہے۔
Load/Hide Comments



