چین کا گرین سگنل،نواز شریف واپسی سے قبل چین جائیں گے

اسلام آباد(آن لائن)قائد ن لیگ نوازشریف اپنی وطن واپسی کے موقع پر ملک میں بھاری غیر ملکی سرمایہ کاری کیلیے بھی پرعزم ہیں۔نواز شریف وطن واپسی سے قبل دورہ چین کا بھی ارادہ رکھتے ہیں، ذرائع کے مطابق وطن واپسی سے قبل نواز شریف کا چین کا اہم دورے کا پلان بنا رکھا ہے۔نواز شریف کی ٹیم کے چین کے حکام کے ساتھ بھی رابطے، چین کی جانب سے بھی نواز شریف کے ساتھ کام کرنے کا گرین سگنل مل گیا، نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی پر ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑی اعلانات متوقع ہے۔نوازشریف واپسی سے پہلے سعودی عرب اور یو اے ای بھی جائیں گے۔