یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے گھی کی قیمتوں میں 60روپے فی کلو کمی کا اعلان

اسلام آباد (آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے گھی کی قیمتوں میں 60روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا ہے ترجمان کارپوریشن کے مطابق ملک بھر کے تمامیوٹیلیٹی سٹورز پر معروف برانڈ کے گھی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے اور معروف برانڈزکے گھی کی قیمت میں 60روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق نئی قیمتوں کے مطابق بی آئی ایس پی کے رجسٹر ڈصارفین کیلئے 385 روپے سے کم کرکے 325روپے فی کلو کر دیا گیا ہے جبکہ عام صارفین کیلئے 455 سے کم کرکے 395 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے ترجمان کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیاہے۔