نگران وزیر خزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم اتوار کو مراکش پہنچے گی

اسلام آبا د(آن لائن)وزارت خزانہ کی معاشی ٹیم عالمی بنک اور آئی ایم ایف سالانہ میٹنگز میں شرکت کیلئے اتوار کو مراکش پہنچے گی،ذرائع وزارت کے مطابق نگران وزیرخزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم عالمی بنک، آئی ایم ایف سالانہ میٹنگز میں شرکت کرے گی،سیکرٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بنک نگران وزیرخزانہ کے ہمراہ ہوں گے، معاشی ٹیم کی ایم ڈی آئی ایم ایف، صدر عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک حکام سے ملاقاتیں شیڈول طے ہے،نگران وزیرخزانہ معاشی ٹیمکے ہمراہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بانڈز کی فروخت پر بات چیت کریں گی، چائنیز وزیرخزانہ، سعودی وزیرخزانہ، موڈیز آفیشل سے بھی ملاقاتوں کا شیڈول طے ہے،ذرائع کے مطابق سائیڈ لائن ملاقاتوں میں ایم ڈی آئی ایم ایف کو قرض پروگرام پر بات چیت ہو گی، شیڈول کے مطابق عالمی بنک اور آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگز 9 اکتوبر سے شروع ہو رہی ہیں۔