اسلام آباد(آن لائن) نگران وفاقی وزیرداخلہ نے پاک افغان سرحدباب دوستی پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاک افغان سرحد چمن باب دوستی پر افغان حدود سے فائرنگ کی گئی،افغان حدود کی جانے والی فائرنگ میں دو پاکستانی شہری شہید اور دو زخمی ہوئے۔شہید ہونے والوں میں ایک بزرگ شہری اور ایک بچہ شامل ہے،اس طرح کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔بلااشتعال فائرنگ پر پاکستانی فورسز نے کمال تحمل اور برد باری کا مظاہرہ کیا،شہریوں کی موجودگی کے باعث ہمارے جوانوں نے جوابی فائرنگ سے گریز کیا،امید ہے کہ افغان حکومت اس واقعے کی سنجیدگی سے لیکر سخت کارروائی عمل میں لائے گی،ایسے واقعات دو طرفہ تعلقات پر منفی اثرات مرتبہ کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments



