ریلوے ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ جاری

لاہور (آن لائن) ریلوے ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ جاری رہا۔ کراچی سے پشاور جانے والی خیبرمیل ایکسپریس پونے دو گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی لگژری ٹرین گرین ایک گھنٹہ لیٹ تھی۔ اسی طرح کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس سوا 2 گھنٹے تاخیر کاشکار ہوئی۔ کراچی سے آنے والی تیزگام سوا دو گھنٹے،ہزارہ ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ تھی۔ کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر کا شکارہوئی جبکہ کراچی سے ملکوال جانے والی ملت ایکسپریس ڈھائی گھنٹے لیٹ تھی۔ کراچی سے ملتان جانے والی بہاوالدین زکریا ایکسپریس دو گھنٹے گھنٹے تاخیر کا شکار تھی۔ کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس دو گھنٹے لیٹ تھی جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسی طرح کراچی سے براستہ قصور آنے والی ساڑھے 2 گھنٹے ایکسپریکس ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار تھی۔ کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔ کراچی سے آنے والی رحمان بابا ایکسپریس دو گھنٹے تاخیر کا شکارتھی۔