اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نے ترکیہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برادر ترکیہ کی وزارت داخلہ کو نشانہ بنانے کے لیے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، گھناؤنے فعل میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، پاکستان، دہشتگردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے، یقین ہے اپنے مسمم عزم کے ساتھ ترک قوم اس خطرے کو شکست دے گی، ترک قوم دہشتگردی کے ابھرتے چیلنجز میں مزید مضبوط بن کر ابھرے گی.
Load/Hide Comments



