فیصل آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنما ء و سابق وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی سیاست کو کھڈے لائن لگا نے میں مولانافضل الرحمن کا اہم کردار ہے، عمران نیازی کی حکومت کے ساڑھے تین سال قوم پر قہر بن کر ٹوٹے ہیں اور ان ساڑھے تین سالوں میں ملکی معیشت کو کو نقصان ہوا ہے، اسے پورا کرنے میں ناجانے کتنے سال لگیں گے، پاکستان اب کسی تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا، اگر پاکستان میں خوشحالی کا دور واپس لانا ہے تو میاں محمد نواز شریف کو واپس لا کر انہیں دوتہائی اکثریت سے کامیاب کروانا ہو گا، نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ حتمی ہے،نواز شریف کا وطن واپسی پر شا ندار استقبا ل کیا جائے گا، آن لا ئن کے مطا بق ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل اور امیدوار صوبائی اسمبلی خواجہ محمد رضوان کے ہمراہ دمڑ ہاؤس میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے خصوصی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا،‘ ملاقات میں دوطرفہ ملکی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ چوہدری عابد شیرعلی نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کھڈے لائن لگانے میں آپ کا کردار لائق تحسین رہا‘ قوم سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے اور اسے منتقلی انجام تک پہنچانے پر پی ڈی ایم کے قائدین کے شکرگزار ہیں‘ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے ساڑھے تین سال قوم پر قہر بن کر ٹوٹے ہیں اور ان ساڑھے تین سالوں میں ملکی معیشت کو کو نقصان ہوا ہے اسے پورا کرنے میں ناجانے کتنے سال لگیں گے‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب کسی تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا‘ اگر پاکستان میں خوشحالی کا دور واپس لانا ہے تو میاں محمد نواز شریف کو واپس لا کر انہیں دوتہائی اکثریت سے کامیاب کروانا ہو گا‘ نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ حتمی ہے،نواز شریف کا وطن واپسی پر شا ندار استقبا ل کیا جائے گا، اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ہے‘ پی ڈی ایم کے قائدین نے اپنی اپنی سیاست ریاست پر قربان کر کے سچا اور کھرا پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے‘ مسلم لیگ (ن) ہمارے اتحادی ہیں اور یہ اتحاد ہمیشہ قائم رہے گا‘ انہوں نے جلد انتخابات کروانے پر زور دیا اور کہا جتنی جلدی ممکن ہو اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کے سپرد کر دینا چاہئے تاکہ وہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرونی دنیا سے رابطے کر سکیں اور پاکستان میں نئی سرمایہ کاری ہو سکے‘ انہوں نے ملک میں سیاسی استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا ملک ترقی نہیں کر سکتا‘ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست سے پی ٹی آئی کا پتہ صاف ہو گیا ہے‘ آئندہ انتخاب میں مجھے پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آ رہی‘ انشاء اللہ آنے والے انتخاب میں ہمارا اتحاد ہی جیتے گا۔
Load/Hide Comments



