فیصل آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا الیکشن کے بغیر بھی کوئی مستقبل نہیں۔ اس کی سیاسی حیثیت پر صرف یہی کہوں گا کہ ان کی کارکردگی تو کچھ نہیں تھی۔ ساڑھے تین سال میں سترہ ارب سے دو ارب ڈالر تک فارن ریزرو لائے اور ملک کو تباہ کیا۔ پی ٹی آئی کو ملکی سیاست میں نہیں ہونا چاہیے، دھماکوں میں جمعیت کے علماء شہید ہوئے،سیاسی عدم استحکام ہوگا تو دنیا ہم پر اعتماد نہیں کرے گی، فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف کے ججز اور جرنیلوں کے احتساب کے بیان پر کچھ نہیں کہوں گا۔ اگر مجھ سے وہ مشورہ مانگیں گے تو بتاونگا، ملک کے حالات تو پی ٹی آئی نے خراب کردیے تھے۔ ہم تو صرف گالیاں کے لیے رہ گئے، ہم نے صرف ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے حکومت لی،جنوری ایسا مہینہ ہے جہاں شمالی علاقوں میں بہت زیادہ سردی اور برفباری ہوتی ہے،جنوری کا مہینہ میرے خیال سے الیکشن کے لیے کوئی اچھا فیصل آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا الیکشن کے بغیر بھی کوئی مستقبل نہیں۔ اس کی سیاسی حیثیت پر صرف یہی کہوں گا کہ ان کی کارکردگی تو کچھ نہیں تھی۔ ساڑھے تین سال میں سترہ ارب سے دو ارب ڈالر تک فارن ریزرو لائے اور ملک کو تباہ کیا۔ پی ٹی آئی کو ملکی سیاست میں نہیں ہونا چاہیے، دھماکوں میں جمعیت کے علماء شہید ہوئے،سیاسی عدم استحکام ہوگا تو دنیا ہم پر اعتماد نہیں کرے گی، فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف کے ججز اور جرنیلوں کے احتساب کے بیان پر کچھ نہیں کہوں گا۔ اگر مجھ سے وہ مشورہ مانگیں گے تو بتاونگا، ملک کے حالات تو پی ٹی آئی نے خراب کردیے تھے۔ ہم تو صرف گالیاں کے لیے رہ گئے، ہم نے صرف ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے حکومت لی،جنوری ایسا مہینہ ہے جہاں شمالی علاقوں میں بہت زیادہ سردی اور برفباری ہوتی ہے،جنوری کا مہینہ میرے خیال سے الیکشن کے لیے کوئی اچھا وقت نہیں، شمالی علاقوں میں جب لوگ سردی کی وجہ سے ووٹ ہی نہیں ڈال سکیں گے تو پھر کیسا الیکشن ہوگا، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے انتظا م کے ثمرات ہیں کہ وہاں کوئی انتظامی اسٹرکچر ہی نہیں ہے۔ سو ارب کا وعدہ تھا مگر ایک ارب بھی پورا نہیں ملا۔ ہنگو ژوب مستونگ میں دہشتگردی ختم کرنا اداروں کا کام ہے۔ وہ دعوے کہاں ہیں جس میں امن کا بار بار کہا جاتا تھا۔اس موقع پرضلعی امیر مخدوم زادہ سید زکریا شاہ دیگر جمعیت علماء اسلام مقامی عہدیدار بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments



