ؑلاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں قائد محمد نوازشریف کی 21 اکتوبر کو آمد پر استقبال کی اب تک کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا۔ دوسری طرف مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈویڑنل و ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز کا اجلاس ہوا جس میں تمام یوتھ کوآرڈینیٹرز اور قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پارٹی رہنماو?ں نے اب تک کے انتظامات کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا، شہبازشریف نے پارٹی راہنماو?ں، عہدیداروں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔ شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کمر کس لی ہے، معاشی اندھیرے مٹانا، عوام کو ریلیف دلانا، یہی نوازشریف کا ایجنڈا ہے، معیشت کی بحالی، قومی اتحاد اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ایجنڈا ہے، ہماری توجہ، صلاحیتوں اور اقدامات کا رْخ عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی طرف تھا، ہے اور رہے گا، نواز شریف کا اصل ایجنڈا عوام کو تکلیف سے نکالنا اور ریلیف دینا ہے، نوجوانوں کو روشن مستقبل دے کر پاکستان کا معمار بنانا ہے، انہیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانا ہے، شہباز شریف نے چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، دیگر عہدیداروں اور رہنماؤں کو پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے پر شاباش دی اور اب تک کے اقدامات کو سراہا، شہبازشریف نے پارٹی رہنماو?ں کو تمام تنظیموں کے ساتھ کوآرڈینیشن کو موثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں قائد محمد نوازشریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی اور استقبال پر مشاورت کی گئی۔ مریم نواز نے قائد نوازشریف کے استقبال کے حوالے سے پارٹی اورعوام میں جوش وجذبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی امید، تعمیر وترقی اور قوم کے خوابوں کی تعبیر، ہر وعدے کی تکمیل، پاکستان کی روشن تقدیر،عوام کو مہنگائی، بھاری بلوں سے نجات دلانے اور نوجوان کے روشن مستقبل اور ترقی کا ضامن صرف اور صرف نوازشریف ہیں۔ مزدور، کسان اور محنت کش کو ریلیف صرف نوازشریف دلاسکتے ہیں۔ نوازشریف وطن واپس آکرپوری قوم کومتحد کر کے ترقی کا وڑن دیں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بحرانوں کا حل صرف نوازشریف ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کی فیصلہ کن جنگ کی قیادت نوازشریف کریں گے۔ چوتھی مرتبہ عوام کے منتخب وزیراعظم نوازشریف ملک وقوم کے لئے تاریخی کردار ادا کریں گے۔ نوازشریف آئے گا، تعمیر، ترقی، امن اور خوش حالی لائے گا۔اجلاس میں نوازشریف کی حمایت میں زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان کو ترقی دی، ہر بار نوازشریف کو نہیں ترقی کے عمل کو روکا گیا۔ نواز شریف کی کوششوں سے عظیم دوست چین نے سی پیک کی صورت اس وقت پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جب کوئی پاکستان کا رخ کرنے کو تیار نہیں تھا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو حکومتی مدت پوری کرنے دی جاتی تو آج مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی نہ ہوتی۔ عوام ہی نہیں دنیا بھی نواز شریف پر اعتماد کرتی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوازشریف کو کام کرنے دیا جائے تو پاکستان سے مسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے۔ نواز شریف کو اقتدار کی کوئی ضرورت نہیں لیکن پاکستان اور عوام کو مسائل سے نجات کے لئے نواز شریف کی ضرورت ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے سوا پاکستان کو بحرانوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔
Load/Hide Comments



