اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈر کے خلاف کیس کی سماعت کے دروان حکم دیاہے کہ شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو کسی اور مقدمے میں مزیدایک روزتک کے لیے گرفتار نہ کیاجائے۔واضح رہے کہ عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کے خلاف ایم پی او آرڈر معطل کر رکھا ہے۔بدھ کواسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی اس دوران شاندانہ گلزار اپنے وکیل شیر افضل مروت کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں اورشہریار آفریدی آج عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔مجسٹریٹ کے اختیارات اور ایم پی او آرڈر سے متعلق ایک عدالتی معاون نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔دوسرے عدالتی معاون صلاح الدین ایڈوکیٹ آج جمعرات کو اپنے دلائل دینگے اسلیے عدالت نے حکم امتناع میں ایک دن کی توسیع دیتے ہوئے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو کسی اور مقدمے میں گرفتاری سے روک دیاہے اور مزیدسماعت آج جمعرات تک کے لیے ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments



